حیدرآباد۔/17اپریل، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے پارٹی اور محاذی تنظیموں میں کسی بھی تقررات کے خلاف عہدیداروں کو پابند کیا ہے۔ تنظیمی امور کے انچارج ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے لہذا پارٹی یا کسی بھی محاذی تنظیم میں کسی بھی سطح پر تقررات کی اجازت نہیں ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایت کے مطابق پولٹیکل افیرس کمیٹی میں کئے گئے فیصلہ کے تحت تنظیمی انتخابات کی تکمیل تک کوئی تقررات نہ کئے جائیں ۔ حالیہ دنوں میں بعض اداروں کی جانب سے تقررات کی اطلاع ملی ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔ تنظیمی انتخابات کی تکمیل کے بعد تقررات کی اجازت رہے گی۔ر