محبت اور شادی سے انکار پر لڑکی سے انتقامی کارروائی

   

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر نوجوان گرفتار، سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) محبت اور شادی سے انکار پر لڑکی سے بدلہ لینے والے ایک شخص کو سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 27 سالہ ایم سریکانت عرف سریکانت ارجن کو گرفتار کرلیا ۔ جس کے خلاف لڑکی نے شکایت کی تھی ۔ محبت اور شادی سے انکار پر یہ شخص جو سبھاش نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن تھا اس لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا ۔ اس لڑکی کی تصاویر کو سوشیل میڈیا نٹ ورکنگ سائٹ پر پیش کرتے ہوئے لڑکی کے کردار کو بدنام کر رہا تھا اور فیس بک اسٹیٹس پر لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر سے اسے ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ ارجن اور شکایت گذار لڑکی ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں ساتھی تھے اور وہ لڑکی سے کافی قریب ہوا اور اس نے اس دوران لڑکی چند تصاویر اور ویڈیوز کو اپنے پاس محفوظ رکھا ۔ تعلیمی مصروفیت کے سبب لڑکی نے اس سے ملاقات کم کردی تھیں ۔ اس بات سے خاطی برہم ہوگیا اور ایک دن ستمبر 2019 میں وہ لڑکی کے مکان پہونچا اور اس کے مکان پر ہنگامہ آرائی انجام دی ۔ لڑکی کے والدین سے بدسلوکی کرتے ہوئے لڑکی سے شادی کروانے کا مطالبہ کیا ۔ دیگر صورت میں انہیں دھمکیاں دی ۔ اس بات سے لڑکی کے والدین خوف زدہ ہوگئے اور لڑکی نے پولیس میںشکایت کردی ۔ رچہ کنڈہ سائبر کرائم نے اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔