علماء سے نوجوانوں کی وابستگی ضروری، کاماریڈی میں مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس، مولانا ابرار الحسن کا خطاب
کاماریڈی ۔ 23 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پیارے آقاحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ عقیدت ومحبت ہی دین اسلام پر قائم رکھ سکتی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت میں کمی کے سبب گمراہ اور باطل فرقوں کا نشانہ بنتے ہیں ۔ باطل کی نگاہ کمزور ایمان اور عام مسلمانوں سے دور لوگوں پر زیادہ ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی جانب سے منعقد کردہ اجلاس سے مولانا ابرارالحسن رحمانی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے کیا انہوں نے کہا کہ ایمان سے خارج کرنے والا فتنہ قادیانیت،کے علاوہ شکیلیت، غامدیت، فیاضیت اور گوہر شاہی اور انجینئر مرزا کا فتنہ انتہائی خطرناک ہے، نوجوانوں کی قربانی ہی سے باطل فرقوں کی جڑیں اکھاڑ سکتی ہیں، جس کے لئے علماکرام سے وابستگی جماعتی سطح پر ضروری ہے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ عام کو 16 فبروری 2024ء بروز جمعہ کاماریڈی میں عظیم الشان پیمانے پر منعقد کرنے مشاورت کے ذریعے طے کیا گیا۔ مولانا سعید احمد سندھیلوی نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے نوجوانوں اور ذمہ داروں کی خدمات کو سراہا مزید اس سلسلے میں جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی، حافظ محمد فہیم الدین منیری نے موجودہ حالات میں عقائد کی حفاظت کے سلسلے میں مختلف تجاویز اور کارکردگی پیش کی، الحاج محمد ذاکر حسین، محمد جاوید علی (صدر مسجد محمود اشرف)، حافظ محمد یوسف حلیمی انور، الحاج سید عظمت علی، محمد سلیم الدین، فیروز الدین، محمد رفیع نے جلسہ سے متعلقہ امور پیش کئے، مولانا منظور احمد مظاہری، مفتی عمران خان قاسمی، مولانا شعیب خان قاسمی، مولانا حسین احمد حسامی، مولانا مہتاب عالم صاحب، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی، حافظ شیخ عبداللہ منیری، حافظ محمد مجاہد منہاجی، محمد حافظ عبدالواجد علی خان حلیمی، حافظ حیدر، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی، حافظ سید عمران، حافظ علیم الدین، حافظ شیخ یاسین، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی قرأت کلام پاک سے مشاورتی اجلاس کا آغاز ہوا اور محمد ساجد بھائی نے ھدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، جبکہ مولانا نظر الحق قاسمی نے کارروائی چلائی، اس موقع پرالحاج محمد عبدالواجد خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، الحاج محمد انور نے عالم اسلام ومسلمانان ہند و کارکنان مجلس تحفظ ختم نبوت کے لئے خصوصی دعاپر مشاورتی اجلاس مکمل ہوا۔