بدغماش عاشق کو گرفتار کرنے پولیس مصروف
حیدرآباد ۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) محبت سے انکار پر لڑکی کو ایڈس کا انجکشن دینے کی دھمکی دینے والے بدغماش عاشق کو پولیس تلاش کررہی ہے۔ بی ایس سی نرسنگ طالبہ کی شکایت پر حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ وجئے کمار نامی نوجوان کے خلاف شکایت کی گئی۔ لڑکی اور وجئے کی دوستی انسٹاگرام کے ذریعہ ہوئی۔ پہلے دوستی اور پھر محبت کرنے کا ڈھونگ کیا۔ لڑکی نے وجئے کو صرف دوستی کی حد تک محدود رکھا جس کے بعد وجے کی شرپسندی شروع ہوگئی۔ اس نے ساتھ مل کر لی گئی تصاویر کے ذریعہ لڑکی کو دھمکانا شروع کردیا اور ایک سے زائد مرتبہ لڑکـی سے رقم بھی لی اور لڑکی کی جانب سے محبت کے بار بار انکار پر اس کی عصمت ریزی کی گئی۔ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ وجئے نے اب اس کے والدین کو دھمکانا شروع کردیا اور سارے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع