محبت میں ناکامی اور بے روزگاری پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک اور روزگار کے حصول میں دشواری سے دلبرداشتہ ایک دو افراد نے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر اور ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 27 سالہ وی پرتاپ نائیک جو پیشہ سے مزدور تھا راجندر نگر علاقہ میں رہتا تھا اس نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 22سالہ شیوا جورامل گوڑہ کا ساکن تھا۔ یہ نوجوان روزگار کی تلاش میں تھا جو مسلسل ناکام ہورہا تھا جس کے گذر بسر کیلئے چند روز آٹو چلایا جس کے بعد پھر بے روزگار ہوگیا۔ اس کی والدہ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے تنگ آکر اس نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔