محبت میں ناکامی ‘ بھائی اور بہن نے خودکشی کرلی

   

حیدرآباد13جولائی(یواین آئی) محبت میں ناکامی پر بھائی او بہن نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ سرسلہ میں پیش آیا۔ پی لنگیا و پدما نامی کو بیٹا 22سالہ پرشانت اوربیٹی نوئیا تھے ۔نوئیا کی 6ماہ پہلے شادی ہوئی۔ اس کا شوہر ملازمت کیلئے خلیجی ملک چلاگیا۔نوئیا ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی۔ اس نے والدین سے کہا کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے تاہم والدین اس کیلئے راضی نہیں ہوئے جس پر اس نے تین ماہ پہلے خودکشی کرلی ۔ نوئیا جس نوجوان سے محبت کرتی تھی اس کی بہن نوئیا کے بھائی پرشانت سے محبت کرتی تھی ۔ پرشانت نے اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم گھر والوں نے انکار کردیاجس پر پرشانت نے بھی کیڑے مار دوا پی کرخودکشی کرلی۔