محبت میں ناکامی سے دل برداشتہ لڑکی کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : محبت میں ناکامی سے دل برداشتہ ایک لڑکی نے درگم چیرو میں خود کشی کرلی ۔ کیبل بریج سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے والی لڑکی کی شناخت پائل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جو جوبلی ہلز علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ کماری پائل آج کیبل بریج درگم چیرو پہونچی اور اس نے بریج سے چھلانگ لگادی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ کماری پائل محبت میں ناکام ہوگئی تھی اور محبت میں ناکامی سے دل برداشتہ ہو کر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ مادھا پور پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ع