محبت میں ناکامی سے مایوس نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ نامپلی ریلوے پولیس ذرائع نے بتایا کہ 28 سالہ رمیش جو ناگر کرنول علاقہ کا متوطن تھا ۔ اس نے کل نیچر کیور علاقہ میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ رمیش خیریت آباد کے علاقہ میں واقع ایک ہاسٹل میں رہتا تھا جو شہر میں زیر تعلیم تھا ۔ ایک اسٹیڈی سنٹر میں وہ تربیت حاصل کر رہا تھا ۔ جس نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔