محبت میں ناکامی ‘ عاشق کی خود کشی

   

حیدرآباد /21 اپریل (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ خودکشی کے دوران اپنا سیلفی ویڈیو بھی اس نے تیار کیا ۔ فون کا اسکرین لاک ہونے کے سبب پولیس کو یہ ثبوت ہاتھ نہیں آیا ۔ تاہم پولیس اس ثبوت اور شواہد کو حاصل کرنے میں جٹ گئی ہے ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 20 سالہ دیپک جو سکیورٹی گارڈ تھا ، نانک رام گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے خودکشی کرلی اور اس کے کمرے سے پولیس نے ایک سیل فون دستیاب کیا جو شائد اسکے سیلفی ویڈیو کا ہوسکتاہے ۔ دیپک کل رات ڈیوٹی پر نہیں گیا تھا ۔ پولیس گچی باؤلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔