محبت میں ناکامی و کام کے بوجھ سے نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : محبت میں ناکامی اور کام کے بوجھ سے پریشان ایک نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ گچی باولی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ ناگا چکرا پانی نے خود کشی کرلی ۔ چکرا پانی گولی دوڈی علاقہ کے ایک پی جی ہاسٹل میں رہتا تھا جو پیشہ سے آئی ٹی ملازم بتایا گیا ہے ۔ چکراپانی کا تعلق ضلع کرنول سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئی ٹی ملازم ساتھیوں کے ہمراہ رہتا تھا ۔ جو آفس میں کام کے دباؤ کا شکار تھا اور وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ لڑکی سے محبت میں ناکامی سے پریشان چکراپانی کام کے بوجھ سے بھی تنگ آچکا تھا جس نے کل پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ گچی باولی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع