محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ نامراد عاشق کی خودکشی

   

حیدرآباد 9 جون (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی۔ آصف آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ سنتوش نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس آصف نگر کے مطابق سنتوش گڈی ملکاپور علاقہ کے ساکن کنٹیا کا بیٹا تھا جو پیشہ سے ترکاری مارکٹ میں مزدوری کا کام کرتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنتوش گزشتہ چند دنوں سے ایک لڑکی سے محبت کررہا تھا، جو کچھ دن سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع