حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ سے ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ ناگراجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ الوال منجیرا نگر میں رہتا تھا ۔ یہ نوجوان ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور گذشتہ روز لڑکی سے محبت میں ناکام ہوگیا ۔ محبت میں ناکامی سے یہ نوجوان دلبرداشتہ ہوگیا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔