محبت میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/12 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) محبت میں ناکامی کا شکار ایک نوجوان نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل سیلفی ویڈیو تیار کرتے ہوئے لڑکی کو روانہ کیا اور ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 27 سالہ نرسمہا راؤ جو خانگی ملازم تھا کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا۔ نرسمہا راؤ کا تعلق ریاست آندھراپردیش سے بتایا گیا ہے۔ اس نے کل فتح نگر اور نیچر کیور کے درمیان ریلوے لائن پر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق نرسمہا راؤ کی یکطرفہ محبت تھی اس نے لڑکی پر محبت کرنے کیلئے زور دیا تھا۔ لڑکی کی جانب سے پیشکش ٹھکرانے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع