قابل شوہر سریندر اور اس کی ماں یاداماں مفرور ، پولیس میں مقدمہ درج ، مظلومین کی درخواست پر کارروائی
حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) محبت کی خاطر شناخت بدل لی شادی کی خاطر جل بھی چلا گیا ۔ لیکن شادی کے چند سال بعد بیوی کا قتل کردیا ۔ بیوی کے کردار پر شک کرنے والے اس شوہر نے اپنی والدہ کی مدد سے بیوی کا قتل کرتے ہوئے فرار اختیار کرلی ۔ کل رات پیش آئی قتل کی واردات میں پولیس ایل بی نگر قابل شوہر کو تلاش کر رہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل بی نگر کے حدود الطاف نگر میں کل رات دیر گئے 18 سالہ صباء فاطمہ کا اس کے شوہر سریندر عرف سوری نے قتل کردیا ۔ معین اور صباء فاطمہ کی شادی 2 سال قبل ہوئی تھی ۔ بیٹی کے داماد اور اس کی والدہ کے علاوہ اپنی سابقہ بہو کے خلاف صباء فاطمہ کی والدہ شبانہ بیگم نے پولیس میں شکایت کردی ۔ صباء فاطمہ اور سریندر ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور سریندر نے صباء کے ساتھ فراری اختیار کرتے ہوئے شادی کی تھی اس وقت صباء کم عمر تھی ۔ جس کے سبب سریندر کو جیل کی سزا ہوئی ۔ رہائی کے بعد افراد خاندان کی نگرانی میں صباء اور سریندر کی شادی کردی گئی اور سریندر عرف سوری نے اپنا نام معین رکھ لیا ۔ جو معین کے نام سے سسرالی رشتہ داروں میں جانا جاتا تھا ۔ انہیں ایک لڑکا بھی پیدا ہوا شادی کے بعد صباء فاطمہ اپنے سسرال میں رہنے لگی ۔ 9 ماہ قبل چوری کے ایک کیس میں بالاپور پولیس کی کارروائی میں سریندر جیل چلا گیا اور جیل میں موجودگی کے دوران صباء فاطمہ اپنے بچہ کے ساتھ مائیکے میں تھی ۔ یہ تمام تفصیلات شبانہ بیگم نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتائی ۔ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ وہ ا پنے شوہر کے ہمراہ سسرال چلے گئی ۔ جس کے بعد کیرتی نامی ایک خاتون نے اپنی سازش کا آغاز کیا۔ کیرتی شبانہ بیگم کی سابقہ بہو ہے ۔ جس نے سلمان نے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کے بعد علحدگی اختیار کرلی تھی ۔ کیرتی سریندر کو بیوی کے متعلق شکوک و شبہات پیدا کر رہی تھی ۔ صباء کے کردار کو بدنام کرتے ہوئے اس کے شوہر کے ذہن کو آلودہ کردیا گیا اور کیرتی کے بہکاوے میں آکر سریندر عرف معین بیوی پر شک کرنے لگا اور اسے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ کل رات سریندر اور اس کی والدہ یاداماں نے صباء فاطمہ کو شدید زدوکوب کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا اور ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس ایل بی نگر نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع