بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رخ ، عوام کانگریس کو کامیاب بنائیں
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے قائد انجن کمار یادو نے کہا کہ اسمبلی حلقہ مشیر آباد میں محبت کی دوکان کھولنے فرقہ پرست بی جے پی اور اس کی بی ٹیم بی آر ایس کو شکست دینے کے لیے مقابلہ کررہے ہیں ۔ انتخابات آتے ہیں جاتے ہیں مگر یہ انتخابات تلنگانہ کا مستقبل طئے کرنے والے ہیں ۔ ان کی دو مرتبہ سکندرآباد رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کامیابی میں اسمبلی حلقہ مشیر آباد کے عوام نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ جس کو وہ اپنی آخری سانس تک یاد رکھیں گے ۔ اسمبلی حلقہ مشیر آباد کے عوام کی خدمات انجام دینے کے لیے کانگریس پارٹی نے انہیں امیدوار بنایا ہے ۔ کامیابی کے بعد وہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہیں گے اور مسائل کی یکسوئی پر خاص توجہ دیں گے ۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی و امیدوار ایم گوپال نے عوام کو مایوس کیا ہے ۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کو فراموش کردیا ہے ۔ ایسے قائد کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے ۔ مشیر آباد کے عوام سیاسی بصیرت کا ثبوت دیں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے ۔ کانگریس کی کامیابی کے بعد عوام کو برقی بلز ادا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیوں کہ کانگریس حکومت نے 200 یونٹ تک مفت برقی سربراہ کرے گی ۔ وزیراعظم مودی نے پکوان گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ۔ کانگریس حکومت تشکیل دینے کے بعد عوام کو 500 روپئے میں پکوان گیس سربراہ کیا جائے گا ۔ اسمبلی حلقہ مشیر آباد کو مثالی حلقہ میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کانگریس کے میناریٹی ڈیکلریشن اور انتخابی منشور میں عوام سے جو وعدے کئے گئے ہیں ان تمام وعدوں پر عمل کرتے ہوئے اندرا اماں راجیم قائم کیا جائے گا ۔ ساری ریاست میں تلنگانہ کی لہر چل رہی ہے ۔ کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ عوام بی آر ایس اور بی جے پی کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے اپنے ووٹ کو ضائع نہ کریں ۔ کانگریس کو ووٹ دیتے ہوئے ریاست کے تابناک مستقبل کو یقینی بنائیں۔۔ ن