حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : محبت کی شادی کرنے والے ایک شخص پر بیوی کے بھائیوں نے حملہ کردیا ۔ اجئے نامی نوجوان پر رام لنگا پلی علاقہ میں حملہ کیا گیا ۔ جہاں وہ اپنی محبوبہ سے بیوی بنی لڑکی سے ملاقات کے لیے گیا تھا ۔ لڑکی کے فون سے اجئے کو میسیج کرتے ہوئے رام لنگا پلی طلب کیا گیا ۔ اجئے کو لڑکی کے بھائیوں نے بہن کے فون سے میسیج کرتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ میسیج لڑکی نے کیا ہے ۔ جیسے ہی اجئے لڑکی کے گاوں رام لنگا پلی میں داخل ہوا لڑکی کے بھائیوں نے اس پر حملہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اجئے شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔ جس پر چاقو سے متعدد بار حملہ کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع