محبت کے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی چکر ،خاتون ڈاکٹر کیلئے مہنگی ثابت

   

سائبر دھوکہ بازوں نے لاکھوں روپئے لوٹ لئے ، دو افراد گرفتار دیگر مفرور
حیدرآباد ۔ 11جنوری ( سیاست نیوز) محبت کے مسئلہ کو حل کرنے کی تلاش میں مصروف ایک خاتون ڈاکٹر کو یہ تلاش مہنگی ثابت ہوئی جو بہ آسانی سائبر دھوکہ بازوں کا شکار ہوگئی ۔ تقدیر بدلنے ، محبت اور عاشقی سے جڑے مسائل کو حل کرنے کا جھانسہ دے کر سائبر دھوکہ بازوں نے خاتون کے لاکھوں روپئے لوٹ لئے ۔کشائی گوڑہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ہوئے پولیس نے نائیجریائی باشندوںکی ٹولی کا پردہ فاش کیا اور دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید دو مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس سائبر کرائم رچہ کنڈہ نے 41 سالہ اوکچکواور 35سالہ جانتھن اوزاکا کو گرفتار کرلیا جو نائیجریا سے تعلق رکھتے ہیں جو یہاں اتم نگر دہلی میں مقیم تھے ۔ ایک خاتون آپتھالمولوجسٹ جو اپنی محبت کے متعلق پریشان تھی اس نے اس مسئلہ کے حل کو تلاش کرنے کیلئے گوگل پر سرچ کیا جہاں پہلے سے ان دھوکہ بازوں نے اپنا رابطہ درج کئے ہوئے تھا ۔ عاشقی ، محبت ، کاروباری مسائل اور تقدیر بدلنے کیلئے خصوصی دعاؤں کے نام پر اشتہار دیا ہوا تھا ۔ اس خاتون نے ان سے رابطہ بنایا اور ان دھوکہ بازوں نے اس خاتون سے کہا کہ چند اقسام کی خصوصی دعائیں کرنا پڑے گا جس کے بعد پہلے ایک لاکھ روپئے ٹرانسفر کروالئے اور اس کے بعد مختلف مراحل میں خاتون سے 12 لاکھ روپئے حاصل کرلئے ۔ پولیس کی جانب سے اس ٹولی کے مفرور دھوکہ باز مائیکل اجونڈا اور ڈانیل کی تلاش جاری ہے ۔ ع