محبت کے نام پر لڑکی کو بلیک میل کرنے کا واقعہ

   

Ferty9 Clinic

والد سے 40 لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنے والا نوجوان گرفتار
حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) آسانی سے پیسہ کمانے کی خاطر اوچھی حرکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محبت کے نام پر سوشل میڈیا کے ذریعہ دھوکہ دینے اور بلیک میل کرنے کا ایک واقعہ صنعت نگر میں منظر عام پر آیا۔ لڑکیاں جو اکثر سوشل میڈیا پر مصروف رہتی ہیں اور کسی بھی اجنبی پر بھروسہ کر بیٹھتی ہیں اس کیلئے والدین کی تک پرواہ نہیں کرتیں شاید یہ واقعہ ان لڑکیوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوگا۔ محبت کے نام پر لڑکی کے والد کو بلیک میل کرنے والا ایک نوجوان اب پولیس شکنجہ سے دور نہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بیٹی کی تصاویر بناکر لڑکی کے والد سے 40 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا گیا جو نابالغ بتائی گئی ہے جو اکثر سوشل میڈیا پر مصروف رہتی تھی۔

بیٹی اور گھر کی عزت کی خاطر مجبور باپ نے دھوکہ باز کو گیارہ لاکھ کی خطیر رقم حوالے کردی اور اس لالچی کی حرکتوں کو برداشت کرتا گیا۔ مزید رقمی مطالبہ پر اس شخص نے تنگ آکر پولیس میں شکایت کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ صنعت نگر کا ساکن یہ شخص جو سرکاری میڈیکل کالج میں پروفیسر ہے ۔ اس شخص کی لڑکی کی پہچان فیس بُک کے ذریعہ راجمندری کے ساکن ہیمنت سائی سے ہوئی تھی اور پہچان دوستی اور پھر عاشقی میں بدل گئی۔ فیس بُک پر ہیمنت سائی نے تمام تفصیلات اور تصاویر حاصل کرلئے اور لڑکی کے والد سے رابطہ کرکے تصاویر دکھائی۔ اس نے لڑکی کے والد سے 40 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ تاہم لڑکی کا والد 11 لاکھ روپئے ادا کرنے کے بعد بھی ہیمنت کی لالچ ختم نہیں ہوئی جس کے بعد لڑکی کے والد نے پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس راجمندری نے اس لالچی خود ساختہ عاشق کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔