محبت کے نام پر لڑکی کو حاملہ کرنے پر سات سال سزا

   

عادل آباد ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک معصوم لڑکی کو محبت کے جال میں گرفتار کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال اور حاملہ کرنے کے جرم میں عادل آباد مہیلا کورٹ جج مسٹر وائی جیا پرساد نے ماروتی نامی فرد کو سات سال کی سزا ، پانچ ہزار روپئیہ جرمانہ سیکشن ای بی سی 376 (1) کے تحت اور سیکشن 417 ای بی سی کے تحت ایک سال کی سزا دو ہز ار روپیہ جرمانہ عائد کیا ۔ پانچ ہز ار روپیہ جرمانہ ادا نہ کر نے کی صورت میں مزید ایک سال کی سزا اور دو ہزارروپیہ جرمانہ ادا نہ کرنے بناء پر مزید ایک ماہ کی سزا کا مستحق قرار دیا ۔ ضلع عادل آباد کے گوڈی تہنور منڈل سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کے والدین نے 17 اپریل 2015 ء کو گوڈی تہنور پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس کی بناء پر سرکل انسپکٹر مسٹر ٹی سرینواس ، ایس آئی مسٹر کرن کمار نے 32/2015 کیس درج کرتے ہوئے گیارہ گواہوں کو عدالت میں پیش کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ متا ثرہ لڑکی اوراس کیس میں ملوث ماروتی ایک ہی موضع سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ متاثرہ لڑکی سے ا یک بچی بھی تولد ہوئی۔