سرینگر 14 جون (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے سابق چیف منسٹرس محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے کشمیری صحافی شجاعت بخاری کو پہلی برسی پر خراج عقیت پیش کیا ہے ۔محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ شجاعت بخاری ایک بہادر صحافی ہی نہیں بلکہ امن کے داعی تھے ۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ میں شجاعت بخاری کو پہلی برسی پر خراج پیش کرتی ہیں، شجاعت ایک بہادر صحافی ہی نہیں بلکہ وہ امن کے داعی تھے جس نے امن کیلئے جدوجہد شروع کی تھی۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سید شجاعت بخاری کی پہلی برسی پر میری دعائیں شجاعت اور اُن کے کنبے کے ساتھ ہیں۔ اللہ شجاعت کو جنت میں اعلیٰ مقام اور اُن کے اہل خانہ کو ہمت عطا کرے ۔
