محبوبہ مفتی کا انتخابات نہ لڑنے کا اعلان

   

سری نگر ۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گی۔ اس کے ساتھ ہی پی ڈی پی نے چہارشنبہ کو آئندہ انتخابات کے لیے وسطی اور شمالی کشمیر کے لیے17 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ پی ڈی پی کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق محمد خورشید عالم عیدگاہ، شیخ گوہر علی جدیبل، محمد اقبال ترمبو چنا پورہ، بشیر احمد میر گاندربل، آغا سید منتظر مہدی بڈگام، ایڈوکیٹ جاوید چودھری سرین کوٹ سے ہیں۔ ، ایڈووکیٹ معروف خان مینڈھر سے ہیں، فاروق انقلابی گلاب گڑھ سے الیکشن لڑیں گے۔ اسی طرح کالاکوٹ سندر بنی سے ایڈووکیٹ سید مجید شاہ، نوشہرہ سے ایڈوکیٹ حق نواز، راجوری سے ماسٹر تصدق حسین، تھانہ منڈی سے ایڈوکیٹ گفتار احمد چودھری، بانڈی پورہ سے سید تجمل اسلام، لولاب سے ایڈوکیٹ عبدالحق خان، وگورہ کریری سے بشارت بخاری، اور ایڈوکیٹ عبدالحق خان شامل ہیں۔ پتن سے جاوید اقبال گنائی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔