محبوبہ مفتی کی الیکشن کمیشن سے اپیل

   

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کی ہیکہ وہ مبینہ طور پر نیشنل کانفرنس کی طرف سے بیسوں کے عوض ’ووٹ خریدنے‘ کی انتخابی بد عنوانیوں کو روکنے کیلئے پولیس اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دیں۔ پی ڈی پی کے بڈگام نشست کے امید وار آغا سید منتظر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نام ایک مکتوب میں نیشنل کانفرنس پر انتخابی عمل میں ہیرا پھیری کرنے اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔