محبوبہ مفتی کی طویل عرصہ سے حراست جمہوریت کیلئے خطرہ : پی ڈی پی

,

   

Ferty9 Clinic

جموں۔21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی نے جموں و کشمیر میں پائی جانے والی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے بات چیت کے ذریعہ ریاست کی ترقی اور مصالحت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا جیسا کہ پارٹی کے بانی نے کسی زمانے میں اس کا خواب دیکھا تھا اور اسے پورا کرنے کیلئے پارٹی پُرعزم ہے ۔ پارٹی اپنی صدر اور ریاست کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی عرصہ دراز سے چلی آرہی حراست پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ طویل عرصہ تک کسی بھی جمہوریت پسند قائد کو قید رکھنا جمہوریت کی بقاء کیلئے بھی فکر مندی کی بات ہے ۔ حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر میں بیرونی ممالک کا ایک دوسرا وفد بھی دورہ پر پہنچا تھا اور ان سے پارٹی کے 8ارکان نے ملاقات کی تھی جس پر احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کے چار ارکان نے رکنیت سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد پیدا ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کر کے پی ڈیپی نے ایک اجلاس کا انعقاد کیا تھا ۔