محبوبہ مفتی کے باغیانہ بیان کی تحقیقات کیلئے جموں ایس ایس پی کو ہدایت

   

جموں۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سماجی جہد کار سیکشن سی کھجوریہ نے آر ٹی آئی کے تحت پولیس میں شکایت درج کی تھی کہ محبوبہ مفتی سابقہ چیف منسٹر اور بی ڈی پی صدر نے ملک کے ترنگے کے خلاف نہ صرف بیان دیا تھا بلکہ جموں و کشمیر کی دفعہ 35A کی تنسیخ پر تشدد برپا ہونے کا انتباہ دیا تھا۔ ان کے اس بیان پر ان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی تھی جس پر جموں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جموں سنٹر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اس بیان کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں ریشپال سنگھ نے کھجوریا کی شکایت کو ایس ایس ٹی جموں کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ کے خلاف 196 اور 124-A سی آر سی سی دفعات کے تحت تحقیقات کی جائیں۔