محبوبہ مفتی گیسٹ ہاؤس سے سرکاری کوارٹر منتقل

,

   

سرینگر 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر جموںو کشمیر محبوبہ مفتی کو چشم شاہی کے اُس گیسٹ ہاؤس سے سرکاری کوارٹر میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں 5 اگسٹ سے نظر بند رکھا گیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق محبوبہ مفتی کی دختر التجاء مفتی نے سردی میں اضافہ کی وجہ سے اپنی والدہ کو گیسٹ ہاؤس سے منتقل کرنے کی خواہش کی تھی ۔ جموں وکشمیر کو خصوصی موقف دینے والے دستور کے دفعہ 370 کو حذف کرنے کے بعد ریاست کے سابق چیف منسٹروں کو بھی نظر بند کردیا گیا تھا ۔ ان میںعمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ شامل ہیں۔ عمر عبداللہ کو ہری نواس میں حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ فاروق عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے سرینگر میں ان کے مکان پر ہی محروس رکھا گیا ہے ۔ زائد از 100 یوم ہوگئے وادیٔ کشمیر میں انٹرنٹ اور موبائل نٹ ورک بند ہیں اور دیگر تحدیدات بھی بدستور عائد ہیں۔