محبوبہ کا قتل، کم عمر قاتل گرفتار

   

حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) الوال پولیس نے ایک کم عمر قاتل کو گرفتار کرلیا جس نے شادی کی ضد پر محبوبہ کا قتل کردیا۔ الوال کے علاقہ میں ریلوے ٹریفک سے متصل جھاڑیوں میں 18 سالہ سرسوتی کی نعش کے دستیاب ہونے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور قاتل 19 سالہ نوجوان راگھوا دیپک کو گرفتار کرلیا۔ سرسوتی سائی بابا نگر کالونی علاقہ کے ساکن لکشمنا کی بیٹی تھی دونوں میں ایک سال سے معاشقہ چل رہا تھا اور دیپک نے سرسوتی سے شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ نوجوان شادی کرنا نہیں چاہتا تھا بلکہ لڑکی سے صرف اپنی جنسی ہوس پوری کرنا چاہتا تھا۔ گزشتہ چند روز سے سرسوتی نے شادی کا مطالبہ شروع کردیا تھا اور ضد کررہی تھی اس کی ضد سے تنگ آکر اس نے لڑکی کا قتل کردیا۔