محبوبہ کا قتل کرنے کے بعد عاشق کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/30جولائی، ( سیاست نیوز) ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں ایک عاشق نے محبوبہ کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلیا۔ مادھا پور کے علاقہ میں واقع لیمن ٹری ہوٹل میں یہ سنگین واردات آج شام پیش آئی۔ دونوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ اطلاع کے ساتھ ہی مادھا پور پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور واردات کا جائزہ لیا۔ 25 سالہ راملو نے اس کی محبوبہ 25 سالہ سنتوشی کا گلہ کاٹ کر قتل کرنے کے بعد راملو نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مادھاپور مصروف تحقیقات ہے۔