انقرہ: ترکیہ میں ہونے والے ایک انوکھے واقعے میں عاشق نے کار سے اپنی ہی محبوبہ کو غلطی سے ٹکر ماردی اور احساس ہونے پر ورکشاپ میں مرمت کے لیے کھڑی اپنی کار کو آگ لگادی جس سے پورا ورکشاپ ہی جل گیا۔ میڈیا کے مطابق ترکیہ میں غصے میں بھرا ہوا شخص اپنی مرمت کے لیے آئی ہوئی کار کو دیکھنے پہنچا۔ پہلے کار کو لاتیں ماریں، اس پر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو کار کو آگ لگادی۔کار میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ورکشاپ میں کھڑی دیگر کاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ ورکشاپ کو بھی نقصان پہنچا۔ورکشاپ کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ یہ شخص چند روز قبل آیا تھا اور اپنی کار مرمت کے لیے دے گیا تھا۔