محبوبہ کی بے رُخی پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/12ڈسمبر، ( سیاست نیوز) محبوبہ کی بے رُخی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق38 سالہ کرن کمار جو خانگی ملازم تھا وہ ایک خاتون سے محبت کرتا تھا اس بات کی اطلاع اس کی بیوی کو ہوگئی جس پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے۔ کرن کمار جس خاتون سے محبت کرتا تھا گذشتہ چند روز سے اس خاتون نے بے رُخی اختیار کرلی تھی۔ کرن نے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ اس کی محبوبہ کسی اور سے قریب ہوگئی ہے اور اُس سے محبت کررہی ہے۔ اس بات سے شدید دلبرداشتہ کرن کمار نے خودکشی کرلی۔ پولیس چلکل گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع