حیدرآباد ۔14 مارچ (سیاست نیوز) محبوبہ کی خودکشی سے دلبرداشتہ عاشق نے خودکشی کرلی۔ سکندرآباد کے علاقہ جیمس اسٹریٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ بالاکرشنا نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق آج جیمس اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ بالا کرشنا اسیٹ ماریڈ پلی علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ لڑکا ایک لڑکی سپنا سے محبت کرتا تھا۔ سپنا نے 11 مارچ کو خودکشی کرلی تھی اور اس بات کا علم ہونے کے بعد بالا کرشنا نے ریلوے لائن کا رخ کیا اور خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔