حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) محبوبہ کی دھمکی سے خوف کا شکار ایک شادی شدہ شخص نے خودکشی کرلی۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 28 سالہ ستیہ نارائنا نے خودکشی کرلیا۔ یہ شخص پیشہ سے میستری تھا چلکا نگر علاقہ کا ساکن تھا۔ ستیہ نارائنا شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے ہیں۔ یہ شخص ہیماوتی نامی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور دونوں میں تعلقات تھے۔ ہیماوتی نے ستیہ نارائنا سے شادی کا مطالبہ کیا تھا اور شادی کے لئے ضد کررہی تھی بصورت دیگر اس کے خلاف پولیس میں شکایت کرنے کی دھمکی دے رہی تھی۔ کل صبح سے ستیہ نارائنا نے ہیماوتی سے فون پر رابطہ قائم کرنا چاہا لیکن اس نے فون پر بات نہیں کی اور اس دوران خوف کا شکار شخص نے خودکشی کرلیا۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔