محبوب آباد میں خاتون کی 9شادیوں کا انکشاف

   

حیدرآباد 22جون(یواین آئی) ضلع محبوب آباد میں ایک خاتون کی 9 شادیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سواپنا کرانتی نامی خاتون نے 9 افراد سے الگ الگ وقت میں شادیاں کیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے ان میں سے کسی سے بھی علحدگی اختیار نہیں کی بلکہ وہ ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے شادیوں پرشادیاں کررہی تھی۔ خاتون کے ایک شوہرنے اپنی بیوی کی حرکتوں کا علم ہونے پر اس سے علحدگی کی خواہش ظاہرکی جس پر خاتون نے اس کے خلاف محبوب آباد پولیس میں شکایت درج کروائی اور کاروائی کا مطالبہ کرکے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کرنے لگی۔اسی دوران خاتون کا شوہروہاں پہنچا اوراس نے اپنی بیوی کی شادیوں کی تفصیلات تصاویراوردستاویز ات شواہد کی شکل میں پولیس کے حوالہ کئے جسے دیکھ کرپولیس بھی حیرت زدہ ہوگئی۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔