حیدرآباد 15جنوری ( یواین آئی ) ضلع محبوب آباد میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چارافرادہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے کمبالاپلی کے اربن پارک کے قریب اتوار کی شب اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتار کار نے آٹو کو ٹکر دے دی۔تفصیلات کے مطابق چناایلاپورکا رہنے والا سرینواس آٹوچلاکر اپنی خاندان کا پیٹ پالتاتھا۔وہ 13 جنوری کو اپنی ماں، دوبچوں،بہنوئی، ساس اوردیگر کے ساتھ آٹومیں ناگرجنا ساگر میں مندرگیاتھا۔واپسی کے دوران کل رات یہ حادثہ پیش آیا جس میں 35سالہ سرینواس کے بشمول اس کی ماں 60سالہ پاپماں،بیٹا چارسالہ رتویک اور بیٹی دو سالہ رتیویکا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔سرینواس کی ساس شانتی، بہنوئی شدید ہوگئے ۔