حیدرآباد30/نومبر (یواین آئی) ضلع محبوب آباد کے جنگلاتی علاقہ میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے ۔گذشتہ دنوں سے جنگلات کے قریب شیر کی اطلاع پر مقامی افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے ۔ دو افراد نے پاکالا تالاب کے قریب شیر کو دیکھا اور بائیک کو سڑک پر چھوڑ کر فرارہوگئے ۔ضلع کے کوتہ گوڑم سادھی ریڈی پلی منڈل پریشد رکن کے شوہر لنگنا اور انکے بھائی رامو نے بتایا کہ انہوں نے رات کے وقت تالاب کے قریب شیر دیکھا ۔ انہوں نے کہاکہ شیر، پانی پینے کے بعد سڑک پر آرہا تھا۔اس کو دیکھ کر وہ خوف کے عالم میں بائیک چھوڑدی اور فرار ہوگئے ۔ اطلاع پر ایم ایل سی سرینواس ریڈی اور نرسم پیٹ ایم ایل اے سدرشن ریڈی نے فون پر منڈل پریشد رکن کے شوہر سے بات کرکے تفصیلات معلوم کیں۔