سیلاب زدہ علاقوں کے افراد کو محفوظ مقامات منتقلی پر زور، ضلع کلکٹر کا دورہ
سنگاریڈی ۔ 26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر پراونیا نے سنگاریڈی میں محبوب ساگر تالاب کا اچانک دورہ کیا کلکٹر نے تالاب کا معائنہ کیا جو کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے لبریز ہو رہا ہے کلکٹر نے تالاب کٹے کا بھی معائنہ کیا۔ کلکٹر نے پولس محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ تالاب بھرنے کی صورت میں ان علاقوں کی نشاندہی کریں جو سیلاب زدہ ہوں گے اور 24 گھنٹے سیکورٹی تعینات کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تالاب کے اوپر کہیں بھی پانی گھروں میں داخل ہونے کی صورت میں فوری طور پر مطلع کریں۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو احتیاطی ہدایات بھی جاری کریں تمام عوام ہوشیار رہیں کلکٹر نے میونسپل کمشنر اور محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو سنگاریڈی میونسپل حدود میں کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی۔ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہر روز تالاب کے پانی کی سطح چیک کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مکانات میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور عارضی رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر آبپاشی کے ڈی ای بالا گنیش، سنگاریڈی میونسپل کمشنر سرینواس ریڈی، تحصیلدار جے رام، سٹی سی آئی اور دیگر موجود تھے۔