محبوب نگر۔4؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئرقائدوسابق ایم ایل سی آنجہانی جگدیشور ریڈی کی 5ویں برسی تقریب کے موقع پرآج مستقرمحبوب نگرپر بڑے پیمانے پر تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ریاستی وزیرانیمل ہسبنڈری سری ہری ‘ریاستی وزیرآبکاری جوپلی کرشنارائو‘مقامی رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی ودیگر کلیدی قائدین شریک تھے ۔ مذکورہ قائدین نے جگدیشورریڈی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی اورزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میںجگدیشورریڈی کے ارکان خاندان‘اے آئی سی سی کے خصوصی مدعوومشی چندر ریڈی ‘ ہنمنت رائو‘ناگرکرنول کے رکن پارلیمنٹ ملوروی ‘تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کے وائس چیئرمین چناریڈی ‘ ارکان اسمبلی ومشی کرشنا‘جی مدھوسدن ریڈی ‘ یشوینی ریڈی ‘ ریاستی کانگریس ترجمان ظہیراختر‘لائبریریز چیئرمین نرسمہاریڈی ‘ مارکٹ کمیٹی چیئرپرسن بیکری انیتا‘ ضلع اولمپک اسوسی ایشن صدر این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ ‘ آنند گوڑ‘شبیراحمد‘سراج قادری ‘ سائی بابا‘ گوپال یادو‘اے پی متھن ریڈی ‘طاہرپیر صادق احمد‘عظمت علی ‘رگھوویرودیگرموجودتھے ۔