محبوب نگرمیں ضلعی عہدیدارمحکمہ اقلیتی بہبود جی شنکراچاریہ کی وداعی تقریب کا انعقاد

   

مجبوب نگر 31 اکتوبر (نامہ نگار) کسی بھی محکمہ کی موثر نمائندگی اور ترقی کا دار و مدار مخکمہ کے ملازمین بالخصوص صدر محکمہ پر منحصر ہوتی ہے. صدر محکمہ کو دفتری امور میں وہی مقام حاصل ہوتا ہے جو خاندان میں سربراہ کو حاصل ہوتا ہے. ان خیالات کا اظہار محکمہ اقلیتی بہبود کے اردو اردو آفیسر و سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیب آفاق نے کیا. محبوب نگر مستقر کے اے ایس این گارڈن فنکشن ہال میں ضلعی عہدیدار، محکمہ اقلیتی بہبود ، جی شنکرا چاری کے وظیفہ حسن سبکدوشی پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں اضلاع محبوب نگر ، نارائن پیٹ اور رنگاریڈی کے ضلعی افسران، ملازمین، صحافیوں اور دوست و احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر مختلف احباب نے شنکرا چاری کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا. ڈاکٹر منیب آفاق نے محکمہ اقلیتی بہبود کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ شنکرا چاری بحیثیت ضلعی عہدیدار ایک کامیاب آفیسر ہیں، انہوں نے محکمہ اقلیتی بہبود کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر منیب آفاق نے کہا کہ جی. شنکرا چاری دفتر میں اپنے ماتحتوں کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے ان کی نگرانی بھی کرتے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے. اس اجلاس میں محکمہ کے سرینیواس، موگولیّا، شہنواز بیگم، عرفان حسین، کو آپریٹیو دفتر کے ڈپٹی رجسٹرار ٹائیٹس پال، اسسٹنٹ رجسٹرار راج شیکھر اور باشاہ انّا کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔