محبوب نگرکی اسکل ڈیولپمنٹ ہب کے طرز پر ترقی ہوگی

   

یادوسنگم کے کیلنڈر کا رسم اجراء، رکن اسمبلی ینم سرینواس کا خطاب

محبوب نگر /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میں ہمیشہ یادوں کے ساتھ ان کے حقوق کیلئے کھڑا رہوں گا ۔ یہ وضاحت مقامی ایم ایل اے ینم سریواس ریڈی نے کی ۔ وہ اربن آل انڈیا یادو سنگم کے زیر اہتمام شائع کئے گئے نئے سال کے کیلنڈر کے افتتاح کے موقع پر مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کامسٹ انڈسٹری ہی روزگار کا واحد ذریعہ نہیں ہے ۔ بلکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ کیلئے ہم کو اپنے بچوں کو ہنرمند بنانا ہوگا ۔ بہتر تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 4 برسوں میںہمارے محبوب نگر کو بڑا تعلیمی مرکز اور اسکل ڈیولپمنٹ ہب کے طور پر ترقی دیں گے ۔ اسی سلسلہ کی کڑی ہے کہ ہمارے ہاں انجینئیرنگ کالج کے ساتھ ساتھ لاء کالج بھی ہے ۔ ہمارے چیف منسٹر اس تعلق سے مثبت سونچ رہے ہیں نوودیا اسکول ہمارے پاس آیا ہے 64 کروڑ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی آئی سنٹر کو ہنرمندی کے فروغ کیلئے اے ٹی سی سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ بہرحال اپنے بچوں کو ہنرمند بنائیں۔ اس موقع پر ٹی نرسمہلو، شانتایادو ، لکشمی یادو ، وینکٹیا یادو ، رمیش یادو ، سرینواس یادو ، انل یادو ، روی کمار یادو ، چندو یادو ، چکیا یادو ، کرشنا یادو ، راجو یادو کانگریس کے سینئیر قائدین و دیگر موجود تھے ۔