بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، مرکزی وزیر اشونی وشنو اور دیگر کی شرکت
محبوب نگر۔/8 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر کے ڈیوٹی پلی آئی ٹی پارک کے قریب امراراجا گیگا کاریڈار کئی ایک ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد جو 3,225 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوں گے آج سنگ بنیاد رکھا گیا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مرکزی ریلوے و اطلاعات و نشریات مسٹر اشونی وشنو، ریاستی وزیر برائے آئی ٹی سریدھر بابو، رکن پارلیمان محبوب نگر ڈی کے ارونا، ینم سرینواس ریڈی ایم ایل اے محبوب نگر، شریمتی نرملا جگا ریڈی و دیگر موجود تھے۔ اس پراجکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ 4500 افراد کیلئے براہ راست اور 10 ہزار افراد کیلئے بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ امراراجا گیگا فیکٹری 1900 کروڑ کے صرفہ سے تعمیر کی جائے گی۔ الیٹمن پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کیلئے 800 کروڑ مختص ہیں جبکہ پوہام میٹریلز کمپنی 502 کروڑ کے صرفہ سے شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر کمپنی کے احاطہ میں شجرکاری کی گئی۔ وزیر نے کمپنیوں کے انتظامیہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لائبریریز چیرمین نرسمہا ریڈی، موڈا چیرمین لکشمن یادو، مارکٹ کمیٹی چیرپرسن بیکری انیتا، وائس چیرمین وجئے کمار، ضلع کلٹر وجیندرا بوئی، ضلع ایس پی جانکی دھراوت، کانگریس قائد سراج قادری، امرار راجا کمپنی کے گلاجے دیو، دیگر پارٹی قائدین و مہمان موجود تھے۔