محبوب نگر: آج کے جلسہ اصلاح معاشرہ سے دستبرداری

   

مولانا محمد نعیم کوثر اور دیگر علماء کی پریس کانفرنس اور وضاحت
محبوب نگر۔/26 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد نعیم کوثر رشادی و دیگر علماء کرام کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا نے بتایا کہ 27 اگسٹ کو بعد مغرب الماس فنکشن ہال محبوب نگر میں ایک جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کرنا طئے پایا تھا جلسہ کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کرنے والے تھے مولانا نے پریس میٹ میں بتایا کہ ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے ان کی تنظیم کے نام سے اس جلسہ کے داعی کے طور پر اشتہارات تقسیم کئے جارہے ہیں جو مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قوانین و ضوابط کے خلاف ہیںاسی وجہ سے اس جلسہ سے میں اور میرے ساتھی علماء اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔ 27 اگسٹ کو اگر یہ مذکورہ پروگرام منقد ہوتا بھی ہے تو اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ پریس میٹ میں مولانا عبداللہ خان حسامی، مولانا ظہیر اللہ خان رشادی، مولانا اطہر الدین مکرم رشادی، مولانا حمید الرحمن قاسمی، مولانا ارشاد اللہ رشادی، محمد تقی الدین، مولانا عبدالواحد رشادی، محمد عبدالقدیر سیٹھ ، محمد عبدالمقصود و دیگر موجود تھے۔