محبوب نگر /5 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی جانکی دھراوت نے ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر ، مونا پاگٹہ میں شی ٹیم بھروسہ سنٹر کا دورہ کیا اور مختلف مسائل پر جائزہ اجلاس منعقد کئے ۔ بھروسہ سنٹر میں خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ متاثرین کو دئے جانے والے مشورے ، نفسیاتی مدد ، قانونی رہنمائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات دی گئیں۔ خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کے انسداد کیلئے شی ٹیمز کی جانب سے کئے جارہے اقدامات سے واقفے حاصل کی ۔ کارکردگی میں مزید نکھار لانے کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ۔ فنکاروں کے ذریعہ سماجی بیداری پروگرامس کے انعقاد پر فارسنگ آرٹس کمیونٹی ) کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ خواتین کی حفاظ بچوں کے تحفظ ، سائبر کرائم کی روک تھام اور ٹریفک قوانین جیسے موضوعات پر آرٹ گروپ کی جانب سے موثر اقدامات کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ۔ مندرجہ بالا ٹیموں کو باہمی اشتراک کے ساتھ کام کرنے اور تال میل کیلئے پالیسیاں مرتب کی گئیں۔
کانگریس حکومت میں کسانوں کی خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ : نرنجن ریڈی
کورٹلہ /5 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرنجن ریڈی سابق ریاستی وزیر زراعت نے کانگریس پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں کسانوں کے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ابراہیم پٹنم میں گذشتہ ماہ کی 20 تاریخ کو خودکشی کرلینے والے کسان پی لنگنا کے ارکان خاندان سے بی آر ایس پارٹی رائتو کمیٹی کے ممبروں کے ساتھ مل کر ابراہیم پٹنم منڈل کے مستقر ابراہیم پٹنم میں واقع سری وینکٹیشور فنکشن ہال میں منعقد اجلاس میں نرنجن ریڈی نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ صدر بی آر ایس کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سابق وزراء پی اجئے کمار، کے ایشور سابق ارکان اسمبلی ، باجی ریڈی گوردھن ریڈی ، ایس بالکشن ، سابق چیرمین ضلع پریشد شریمتی ڈی وسنتا چیرمین ڈی سی ایم ایس اے سریکانت ریڈی سابق چیرمین مارکفائڈ لوکابوپو ریڈی بی آر ایس پارٹی قائدین نے شرکت کی ۔