محبوب نگر /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئے ہیں ۔ محبوب نگر کے ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز کے مخلوعہ عہدہ پر وینکٹیش دوترے کا تقرر عمل میں لایاگیا ہے ۔ دوترے نے ہفتہ کے دن اپنے عہدے کا جائزہ بھی حاصل کرلیا ۔ 2017 کے آئی اے ایس بیاچ کے دوترے کا تعلق کرناٹک سے ہے ۔ وہ ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز کی حیثیت سے کاماریڈی میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ جائزہ کے حصول کے بعد انہوں نے ضلع کلکٹر روی نائیک سے خیر سگالی ملاقات کی بعد ازاں انہوں نے آر او سی اور اے آر او سی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مخاطب کرتے ہوئے انتخابات کے ضمن میں ووٹر لسٹ کی تیاری و دیگر امور پر ہدایات دیں ۔ ایڈیشنل کلکٹر ریونیو سیتاراما راؤ ، ڈی آر ڈی او یادیا ، ڈی پی او وینکٹیشورلو نے دوترے کا خیرمقدم کیا ۔
