محبوب نگر تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن

   

سابق پبلک پراسیکوٹر وکرم مدیراج کی ٹی آر ایس میں شمولیت، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب

محبوب نگر۔/25 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بڑے لیڈر سے لے کر معمولی کارکن عوام کے مسائل کیلئے جدوجہد کریں تو عوام کی خوشی کی انتہا ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عام کارکنوں کو بھی گھر گھر جاکر پارٹی کے استحکام کیلئے کام کرنا ضروری ہے۔ وہ مستقر کے جے جے آر گارڈن میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔ یہ پروگرام پارٹی ورکنگ صدر کے ٹی آر کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ شہر محبوب نگر پوری تیزی کے ساتھ ترقی کے منازل طئے کررہا ہے۔ تمام شعبہ جات میں ترقی جاری ہے۔ بڑے پراجکٹس کیلئے بڑے فنڈز لائے جارہے ہیں۔ کیتھم کیگا سیل انڈسٹری جو کے ٹی آر کے تعاون سے قائم ہورہی ہے۔ علاقہ کی شکل تبدیل کردے گا۔ اس ترقی کو برداشت نہ کرکے آلودگی کا بہانہ بناکر اس کو روکنے کی سازش کررہے ہیں۔ آئندہ ماہ ڈیوٹی پلی میں آئی ٹی ٹاور میں 5 آئی ٹی صنعتیں قائم ہوں گی۔ اس موقع پر سابق پبلک پراسیکوٹر وکرم دیومدیراج نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر اہم قائدین اورکارکنان موجود تھے۔