محبوب نگر جدید کلکٹریٹ کے پاس مسجد کا افتتاح

   

محبوب نگر ۔ 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر جدید کلکٹریٹ کے روبرو مسجد یوسف کا افتتاح عمل میں آیا۔ حضرت الشیخ السید پیر ہاشم الدین قادری الگیلانی سجادہ نشین بارگاہ، پیران پیر سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ کے ہاتھوں انجام پایا۔ آپ نے مختصر خطاب فرمایا اور خصوصی دعا بھی کی۔ قبل ازیں مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے حضرت کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر عبید اللہ چاند متولی مسجد، سید شفیع الدین قادری، محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ، عبید اللہ کوتوال نائب صدر ریاستی کانگریس، سید سعادت اللہ حسینی، بشیر احمد، مزمل محی الدین، محمد جہانگیر، اقبال میمن، وسیم قادری، محسن قادری، محمد الیاس مجاہد قادری، میر شعیب علی، خواجہ عظمت علی، اویز احمد کے علاوہ مریدین، معتقدین و معززین شہر موجود تھے۔