محبوب نگر: حساس پولنگ مراکز پر خصوصی توجہ

   

پولیس کا فلیگ مارچ، پرامن انتخابات کیلئے عوام کا تعاون ضروری ، ایس پی کا بیان

محبوب نگر /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی انتخابات کے پرامن انتخابات کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ یہ وضاحت ضلع ایس پی ہریش وردھن نے کی ۔ وہ منگل کے دن ایس پی افس میں پیراملٹری فورسیس کے فلیگ مارچ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ مراکز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ قانونی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ تصادم کے واقعات سے پوری سختی سے نمٹا جائے ۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن نے ضلع کوآرڈنیشن بارڈر فورس الاٹ کیا ہے ۔ رائے دہندوں میں اعتماد کی بحالی کیلئے پیراملٹری فورسیس کا شہر میں فلیگ مارچ منظم کیا گیا ۔ انہوں نے سیاسی قائدین سے اپیل کی کہ وہ بھی پرامن انتخابات کیلئے بھرپور تعاون دیں ۔ انہوں نے پھر دہرایا کہ چاہے کوئی ہو غیر قانونی حرکات پر بخشا نہیں جائے گا ۔ ملٹری فورسیس کا مارچ ایس پی آفس سے والڈ بس اسٹانڈ ، کلاک ٹاور ، ایس بی آئی ، ضلع میڈیکل آفس ،رام مندر ، ون ٹاون ، بھگیرتا کالونی ، کرشنا نگر ، پسولا کشٹاریڈی ہال شاہ صاحب گٹہ ، نیو ٹاون نیو بس اسٹانڈ تلنگانہ چوراستہ پہونچا ۔ ایس پی نے فورسیس کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی رملو ، اے آر ایڈیشنل ایس پی سریش کمار ، ڈی ایس پی مہیش، ڈی ایس پی اے آر سرینواس ، سرکل انسپکٹر سب انسپکٹرز و دیگر موجود تھے ۔