محبوب نگر ۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عید الاضحی کے پیش نظر آج عیدگاہ وقف رحمانیہ پر نماز عید الاضحی کے لئے تیاریوں کا آغاز ہوا۔ میونسپل چیرمین نرسمہلو، خواجہ فیاض الدین، انور پاشاہ رکن تحفظ کمیٹی، محمد تقی حسین تقی صدر عید گاہ کمیٹی کے ہمراہ کمشنر بلدیہ پردیپ کمار، حافظ اور ایس معتمد خواجہ پاشاہ کونسلر، راشد خان کونسلر، عہدیداران عیدگاہ کمیٹی، محمد غوث پاشاہ، قادر پاشاہ، محمد جاوید، محمد پاشاہ نے عیدگاہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیرمین بلدیہ نے بتایا کہ ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ کی ہدایت پر شہر کی عیدگاہوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ تقی حسین تقی نے بتایا کہ نماز عید الاضحی ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی۔ انہوں نے مصلیوں سے اپیل کی کہ وہ باوضو اور مصلیٰ کے ساتھ عیدگاہ تشریف لائیں۔