محبوب نگر لوک سبھا حلقہ میں ڈی کے ارونا کی دھوم

   

کانگریس اور ٹی آر ایس پریشان
حیدرآباد ۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) ڈی کے ارونا محبوب نگر لوک سبھا حلقہ میں بی جے پی کے امیدوار کی حیثیت سے برسراقتدار ٹی آر ایس اور کانگریس کے امیدواروں سے لوہا لے رہی ہیں۔ محبوب نگر لوک سبھا حلقہ میں ریڈی طبقہ کا غلبہ ہے اور دلچسپ بات یہ ہیکہ تینوں اہم امیدواروں کا تعلق اسی طبقہ سے ہے۔ ٹی آر ایس نے اس حلقہ سے ایم سرینواس ریڈی کو اور کانگریس نے نوجوان لیڈر سی ایچ وامشی چندر ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ڈی کے ارونا کے بی جے پی امیدوار بننے سے ٹی آر ایس اور کانگریس کے حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ڈی کے ارونا ان پارٹیوں کے مضبوط گڑھ میں دراڑ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔