محبوب نگر:8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر میں عنقریب انٹرنیشنل ایجوکیشن میلہ کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے اپنے کیمپ آفس میں وضاحت کی ۔ وہ ایجوکیشنل ہب کے ذمہ داروں سے بات کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈگری کالجس اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے معلومات میں اضافہ کیلئے میلہ کا اہتمام کیا جائے گا اور غیر ملکی یونیورسٹیز امریکہ ، کینیڈا ، لندن ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں حصول تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ ایسے منتخب طلبہ جو غریب اور اوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہوں ان کو وظائف ، تعلیمی قرضہ ، کورس کونسلنگ اور تفصیلی طور پر رہبری کی جائے گی ۔ بیرون ملک پلیسمنٹ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔