محبوب نگر /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ محبوب نگر کے وارڈ نمبر 41 واقع شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر کے پولنگ مرکز 198 میں آج دوبارہ رائے دہی مکمل ہوگئی ۔ رائے دہی کا فیصد 59.75 رہا ۔ اس پولنگ مرکز میں 22 جنوری کو 2 ٹنڈر ووٹس کی شکایت پر ریاستی الیکشن کمیشن نے آج دوبارہ رائے دہی کی ہدایت دی تھی ۔ آج رائے دہی مجموعی طور پر پرامن رہی ۔ پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا ۔ دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پولنگ مرکز کے اطراف کے علاقہ کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ رائے دہی کے دوران ضلع کلکٹر رونالڈ روز ضلع ایس پی ریما راجیشوری ، میونسپل کمشنر سریندر نے تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس پولنگ اسٹیشن میں جملہ 718 ووٹس تھے ۔ جن میں سے 429 رائے دہندوں نے اپنا ووٹ ڈالا ۔ آج یعنی 25 جنوری کو بلدیہ محبوب نگر کے 48 وارڈز کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔