محبوب نگر میں آر ٹی سی ملازمین کا احتجاجی دھرنا

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر۔/2 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومت بلا تاخیر آر ٹی سی کو سرکاری محکمہ کا درجہ دینے کا اعلان کرے ۔ یہ مطالبہ ریاستی کارگذار صدر تلنگانہ مزدور یونین تھامس ریڈی نے کیا۔ آر ٹی سی جے اے سی کے زیر اہتمام ریجنل منیجر آر ٹی سی کے دفتر پر دھرنا منظم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی تساہلی کے سبب آر ٹی سی نقصان اٹھارہی ہے۔ انہوں نے آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی پر بھی زور دیا اور کہا کہ تلنگانہ آر ٹی سی کروڑوں روپئے ٹیکس حکومت کو ادا کررہی ہے اور پڑوسی ریاست کے طرز پر یہاں بھی آر ٹی سی کو سرکاری محکمہ جات میں شامل کیا جائے۔ احتجاج میں ویرا برہما چاری ، ہرش وردھن ریڈی ، ملازمین اور پولیس عہدیدار موجود تھے۔